شہریوں کو لوٹنے والے جاوید کمبوہ اور عتیق کمبوہ پر مقدمہ

 لاہور(کرائم رپورٹر)ایل ڈی اے کی انتظامیہ نے غیر قانونی ہاؤسنگ سکیم بنا کر شہریوں کو لوٹنے والے جاوید کمبوہ اور عتیق کمبوہ پر مقدمہ درج کروا دیا ذرائع کے مطابق تھانہ مناواں میں طفیل گارڈن کے مالکان کے خلاف مقدمہ درج ہوا ہے طفیل گارڈن کے مالکان ایس ایچ او سول لائنز ندیم کمبوہ کے رشتے دار ہیں ندیم کمبوہ کی رشتہ داری کی وجہ سے ان کے خلاف کارروائی نہیں کی جاتی ہے پیرا فورس پر فائرنگ بھی ندیم کمبوہ کے رشتہ داروں جاوید کمبوہ اور عتیق کمبوہ اور ان کے ساتھیوں نے کی تھی زرائع کے مطابق پیرا فورس پر فائرنگ بھی ندیم کمبوہ کے سرکاری اسلحہ سے کی گی تھی پیرا فورس پر فائرنگ سے سیون اے ٹی کی دفعہ ندیم کمبوہ کے سرکاری اسلحہ کے استعمال کی وجہ سے ختم کی گئی تھی