بلدیاتی الیکشن:پی ڈی اے ،ڈیموکریٹک لائرز کا مشترکہ امیدوار لانے کا فیصلہ

لاہور(خصوصی رپورٹ)پاکستان ڈیموکریٹک الائنس(پی ڈی اے)اور ڈیموکریٹک لائرز کے رہنما ئوں کی اہم ملاقات، 14 دسمبر کو پنجاب میں ممکنہ بلدیاتی الیکشن پر مشاورت ، مشترکہ امیدوار میدان میں اتارنے اوردیگر ہم خیال جماعتوں کیساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا فیصلہ کیاگیا۔ مشاورتی اجلاس پی ڈی اے چودھری اختر عباس کی سربراہی میں ہوا۔چیئرمین پاکستان انقلابی پارٹی ڈاکٹر مشتاق سلطان، آصف چودھری، چیف آرگنائزر توقیر صادق، جنرل سیکرٹری مقصود خان ، چیئرمین ڈیموکریٹک لائرز گروپ پیر شاہد چشتی، پیر زاہد چشتی اور اسد عباس نے شرکت کی۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ کوئی حلقہ خالی نہیں چھوڑا جائیگا۔ تمام رہنما ئوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وکلا کے حقوق اور عوامی مسائل کے حل کیلئے ملکر جدوجہد کی جائیگی۔