خیبرپختونخوا : اپوزیشن کا وزیراعلی کیلئے مشترکہ امیدوار لانے کا فیصلہ

ماضی میں پی ٹی آئی نے دوسری جماعتوں کے لوگ توڑ کر کہا  ان کا ضمیر جاگ گیا:اختیارولی خان
 پشاور (آئی این پی )خیبرپختونخوا میں اپوزیشن نے وزیراعلی  کیلئے  مشترکہ امیدوار لانے کا اعلان  کردیا ‘ن لیگ کے رہنما اختیار ولی خان نے  ایک انٹرویو میں کہا کہ مسلم لیگ  ن ، پیپلز پارٹی، جے یو آئی، اے این پی اور دیگر جماعتیں مل کر وزیراعلی کیلئے  اپنا امیدوار لائیں گی۔اختیار ولی کا کہنا تھا کہ اس وقت فلور کراسنگ ایکٹ نافذ نہیں، ماضی میں پی ٹی آئی نے دوسری جماعتوں کے لوگ توڑ کر کہا کہ ان کا ضمیر جاگ گیا، اب دیکھتے ہیں کتنے لوگوں کا ضمیر جاگتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن ہارنے کیلئے  نہیں بلکہ جیتنے  کیلئے   امیدوار کھڑا کرے گی، اگر ہمیں مینڈیٹ اور وزارتِ اعلی کے لیے حمایت ملی تو انکار نہیں کریں گے