لکی مروت(خصوصی رپورٹ )وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی قیادت میں لکی مروت سے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کا آغاز ہوگیا ہے، جس میں اراکین پارلیمنٹ اور کارکنوں کی بڑی تعداد شریک ہے۔پہلے مرحلے میں لکی مروت، ٹانک، ڈیرہ اسماعیل خان، جنوبی وزیرستان، شمالی وزیرستان اور بنوں سے کارکن لانگ مارچ میں شامل ہیں۔ سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کا قافلہ ڈی آئی خان یارک ٹول پلازہ پر موجود رہا اوروہاں سے ہی واپس چلاگیا۔ پولیس نے بین الاصوبائی سڑکوں کو رکاوٹیں کھڑی کر کے بند کردیا۔