زندگی کی 70بہاریں دیکھ چکی ہوں: اداکارہ بشریٰ انصاری

میرا تعلق پنجاب سے تھا تو ہر کوئی مجھے کہتا تھا پتلی اور کمزور ہوں،مجھے اس کا فائدہ ہو رہا ہے
کراچی (شوبز ڈیسک) سدا بہار سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی عمر 70برس ہے۔ایک حالیہ ایونٹ میں اداکارہ نے اپنی عمر نہ چھپانے کے حوالے سے گفتگو کی اور کہا کہ وہ تو سب کو فخر کے ساتھ بتاتی ہیں کہ وہ زندگی کی 70بہاریں دیکھ چکی ہیں، انہیں عمر بتانے میں کچھی کوئی عار محسوس نہیں ہوئی۔انہوں نے بتایا کہ میں نے اپنی عمر کبھی نہیں چھپائی، مجھے ایک بار کسی نے کہا تم کیوں اپنی عمر بتا دیتی ہو جس پر میں نے کہا میری کون سی فلمیں چلتی ہیں جو میں عمر چھپاتی پھروں۔بشریٰ انصاری نے کہا میں تو یہ ہی کہتی ہوں کہ ہوگئی میں 70برس کی، لگ نہیں رہی تو یہ اچھی بات ہے، اگر آپ 70کے ہوتے ہوئے 50کے لگ رہے ہیں تو یہ تو اچھی بات ہے۔اداکارہ کا کہنا تھا میں نے ہمیشہ سے کم وزن کے ساتھ زندگی گزاری ہے، اور چونکہ میرا تعلق پنجاب سے تھا تو ہر کوئی مجھے کہتا تھا پتلی اور کمزور ہوں لیکن اب مجھے اس کا فائدہ ہورہا ہے۔