آسانی سے ہو یا مشکل سے، ہم ایران کا معاملہ نمٹا لیں گے،صدر ٹرمپ

 ایران اب جوہری ہتھیاروں کے حصول کے تمام منصوبے ترک ،مشکل یا آسان راستہ اختیار کر سکتا ہے
واشنگٹن(آئی این پی ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان تنازع مشکل راستے یا آسان راستے سے حل ہو سکتا ہے، ایران کے بارے میں مجھے ایک فیصلہ کرنا ہے، ایران تباہ حال ہو چکا ہے۔ وائٹ ہاوس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ اب سوال یہ ہے یہ معاملہ آسانی طے پائے یا مشکل سے طے پائے لیکن آسانی سے ہو یا مشکل سے ہم ایران کا معاملہ کسی بھی طریقے سے نمٹا لیں گے۔امریکی صدر نے کہا کہ ایران اب جوہری ہتھیاروں کے حصول کے تمام منصوبے ترک کر رہا ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے بارے میں مجھے ایک فیصلہ کرنا ہے، ہم تیل کی قیمتیں کم کرنے میں کامیاب ہوگئے