پالیسی ریٹ میں کمی نے کاروباری برادری کااعتماد بڑھایا ہے، سخت معاشی حالات کے بعد مہنگائی میں کمی ہوئی ، الحمدللہ تعمیراتی کام پھر سے شروع ہوگئے ہیں
وقت نے ثابت کیا مخالفین کو بغض، حسد، گالم گلوچ، بدتمیزی کے سوا کچھ نہیں آتا، ترقی کا تسلسل نہ ٹوٹتا تو ملک خطے اور دنیا میں کہیں آگے ہوتا:صدر مسلم لیگ ن کی ارکان اسمبلی سے گفتگو
لاہور(سپیشل رپورٹر‘ایجنسیاں ) مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے وقت نے ثابت کیا کہ مخالفین کو بغض، حسد، گالم گلوچ، بدتمیزی، بدتہذیبی کے سوا کچھ نہیں آتا،قی کا تسلسل نہ ٹوٹتا تو ملک خطے اور دنیا میں کہیں آگے ہوتا، عوام کو تکلیفیں نہ جھیلنا پڑتیں۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف اور وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف سے پنجاب اسمبلی کے ارکان نے ملاقات کی، بہاولپور، رحیم یار خان، مظفرگڑھ، لیہ، ڈی جی خان، راجن پورڈویژن سے تعلق رکھنے والے ارکان پنجاب اسمبلی ملاقات کرنے والوں میں شامل تھے۔نواز شریف نے ارکان اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اللہ تعالی آسانی فرمارہا ہے، معاشی ٹرن آرائونڈ ہوتا نظر آرہا ہے، پالیسی ریٹ میں کمی نے کاروباری برادری کااعتماد بڑھایا ہے، سخت معاشی حالات کے بعد مہنگائی میں کمی ہوئی ، مزید کمی سے عوام کومزید ریلیف ملنے کی امید ہے۔انہوں نے کہا کہ الحمدللہ تعمیراتی کام پھر سے شروع ہوگئے ہیں، شہبازشریف کی محنت اور جاں فشانی کا عالمی مالیاتی ادارے بھی اعتراف کررہے ہیں، وقت نے ثابت کیا کہ مخالفین کو بغض، حسد، گالم گلوچ، بدتمیزی، بدتہذیبی کے سوا کچھ نہیں آتا۔انہوں نے کہا کہ سیاسی میدان، دفاعی میدان اور ترقی کے میدان میں ملک اور قوم کی خدمت کاشاندار ریکارڈ رکھتے ہیں، ترقی کا تسلسل نہ ٹوٹتا تو ملک خطے اور دنیا میں کہیں آگے ہوتا، عوام کو تکلیفیں نہ جھیلنا پڑتیں