پونچھ کی غیر یقینی صورتحال کا پرامن حل نکالیں گے، صدر آزاد کشمیر

احتجاج کرنے والے ہمارے اپنے ہیں، مسائل کا جلد حل نکالیں گے،ڈاکٹر نجیب نقی 
اسلام آباد(آئی این پی )صدر آزاد جموں و کشمیر ڈاکٹر محمد نجیب نقی خان نے کہا ہے کہ نئی حکومت کو تھوڑا وقت دیں، عوامی مسائل حل ہوں گے،احتجاج کرنے والے ہمارے اپنے ہیں، مسائل کا جلد حل نکالیں گے۔ایک بیان میں ڈاکٹر محمد نجیب نقی خان کا کہنا تھا کہ پونچھ کی غیر یقینی صورتحال کا پرامن حل نکالیں گے، احتجاج کرنے والے ہمارے اپنے ہیں، مسائل کا جلد حل نکالیں گے۔انہوں نے عوام سے مخاطب ہوکر مزید کہا کہ نئی حکومت کو تھوڑا وقت دیں، عوامی مسائل حل ہوں گے، پہلے100 دنوں میں حکومتی منصوبے عوام کے سامنے لائیں گے، عوامی مسائل کا حل اور ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل حکومت کی ترجیح ہے۔