ڈیرہ غازیخان(خصوصی رپورٹ )ضمنی الیکشن حلقہ 185 ڈی جی خان 2 ،ریٹرننگ آفیسر نے امید واروں کو انتخابی نشانات الاٹ کر دئیے ،سردار محمود قادر خان لغاری کو شیر ،سردار دوست محمد خان کھوسہ کو تیر ،عبد العزیز بلوچ کو کتاب سمیت دیگر امید واروں کو مختلف نشانا ت الا ٹ کر دئیے گئے ،ریٹر ننگ آفیسر محمد وسیم جتوئی کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن)کے امیدوار سردار محمود قادر خان لغاری کو شیر، پاکستان پیپلز پارٹی کیسردار دوست محمد خان کھوسہ کو تیر ، جمعیت علماء اسلام (ف)کے عبدالعزیز بلوچ کو کتاب، پاکستان نظریاتی پارٹی کے سہیل مہر الدین کو ریلوے انجن ،آل پاکستان مسلم لیگ (جناح) کے نواب محمد علی فیصل سدوزئی کو سائیکل جبکہ آزا د امید واروں اللہ بخش کو گھڑی ،ظفر بشیر کو حقہ اورمرید حسین کو بینچ کا انتخابی نشان جاری کیا گیا ۔