مہاجرین کیلئے مخصوس سیٹوں پر مسلم لیگ نواز کے امیدواروں کو دوسری جماعتوں پر سبقت،مری میں ن لیگ کا کلین سویپ ،فاتح امیدواروں کے حامیوں کا جشن،آتش بازی ،ہوئی فائرنگ ،ڈھول کی تاپ پربھنگڑے
مظفر آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) آزاد کشمیر الیکشن کے دوسرے مرحلے کیلئے پولنگ کا عمل مکمل ، ووٹوں کی گنتی ،ہر طرف شیر کی دھاڑ کہیں کہیں تیر چل گیا۔ آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں مظفر آباد ڈویڑن کی 9 اور مہاجرین کی 12 نشستوں کے لیے پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا جو ایک گھنٹے بڑھانے شام 6 بجے تک جاری رہا۔ الیکشن کمیشن آزاد کشمیر کے مطابق مظفرآباد ڈویڑن میں پولنگ شام 6 بجے تک جاری رہی ، آزاد جموں و کشمیر میں ہونیوالیلے انتخابات کے دوسرے مرحلہ میں مہاجرین کیلئے مخصوس سیٹوں پر مختلف حلقوں سے موصول ہونیوالے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ نواز کے امیدواروں کو دوسری جماعتوں پر سبقت حاصل کر لی۔فاتح امیدواروں کے حامیوں کا جشن،آتش بازی ،ہوئی فائرنگ ،مہاجرین کیلئے مخصوس سیٹوں پر مسلم لیگ نواز کے امیدواروں کو دوسری جماعتوں پر سبقت،مری میں ن لیگ کلین سویپ کر گئی مظفرآباد ڈویڑن کے ووٹرز نے شام 6 بجے تک اپنا حقِ رائے دہی استعمال کیا، ووٹرزکی زیادہ تعداد کو مدنظر رکھتے ہوئے پولنگ کے وقت میں ایک گھنٹے کی توسیع کی گئی۔مظفر آباد ڈویڑن کی 9 اور مہاجرین کی 12 نشستوں پر ووٹ کاسٹ کئے گئے، مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی میں کانٹے کا مقابلہ ہواہے، مظفرآباد ڈویڑن میں 208 اور مہاجرین کی نشستوں پر 143 امیدوار مد مقابل تھے۔حکام کے مطابق مجموعی طور پر 12 لاکھ سے زائد ووٹرز اپنے حق رائے دہی استعمال کیا، ووٹنگ کے عمل کیلئے 1483 پولنگ سٹیشنز اور 2219 پولنگ بوتھ قائم کیے گئے ہیں، 3 انتخابی حلقوں ایل اے 28، ایل اے 29 اور ایل اے 31 کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔انتہائی حساس پولنگ سٹیشنز کیلئے 8 سکیورٹی اہلکار، حساس کیلئے 6 اور نارمل پولنگ سٹیشنز کیلئے 4 اہلکار فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔پاکستان مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی، استحکام پاکستان پارٹی سمیت 25 جماعتیں اور ان کے علاوہ آزاد امیدوار بھی الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں، ضلع مظفرآباد کی 5 نشستوں پر 4 لاکھ 80 ہزار 219 ووٹرز، ضلع نیلم کی 2 نشستوں کیلئے ایک لاکھ 51 ہزار 911 ووٹرز، جبکہ جہلم ویلی کی 2 نشستوں پر ایک لاکھ 77 ہزار 500 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے۔