دوسرا ساتھی نوجوان زخمی ،ہسپتال داخل، پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کر دی
جاں بحق نوجوان کی شناخت محمد اسماعیل کے نام سے ہوئی ، 25 نمبر شاہدرہ کا رہائشی تھا
لاہور(کرائم رپورٹر)شاہدرہ میں موٹر سائیکل کے پہیے میں چادر پھنسنے سے حادثہ، ایک نوجوان جاں بحق دوسرا شدید زخمی ہو گیا ریسکیو 1122 زرائع کے مطابق بیگم کوٹ چوک سے شاہدرہ جیا موسیٰ کی جانب جاتے ہوئے موٹر سائیکل کے پچھلے پہیے میں چادر پھنسنے کے باعث موٹر سائیکل پر سوار دونوں نوجوان سڑک پر گر گئے، جس کے نتیجے میں پچھلی نشست پر بیٹھا نوجوان موقع پر ہی جاں بحق دوسرا زخمی ہو گیا اطلاع ملنے پر پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کر کے قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق نوجوان کی شناخت محمد اسماعیل کے نام سے ہوئی ہے جو 25 نمبر شاہدرہ کا رہائشی تھا۔