لاہور (خصوصی رپورٹ)لاہور ہائیکورٹ نے آوارہ کتوں کو تلف کرنے اور کتوں کے کاٹنے سے زخمی ہونے والے افراد کے لیے ادویات سرکاری ہسپتالوں میں نہ ہونے کے خلاف درخواست پر سماعت ،عدالت نے پنجاب حکومت کو 17نومبر کو جواب جمع کرانے کے لیے مہلت دیدی۔لاہورہائیکورٹ کے جسٹس خالد اسحاق نے ینگ ڈاکٹرز کی تنظیم کی درخواست پرسماعت کی ، دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل نے م ئوقف اختیار کیاکہ پنجاب میں آوارہ کتوں کے حملوں میں اضافہ ہو گیا ہے، ویکسین کے نہ ملنے سیشہریوں کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہو رہی ہے،ہسپتالوں میں ریبیز ویکسین کی فوری فراہمی کا حکم دیا جائے۔