ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی درخواست پر ہائیکورٹ نے تفصیلی جواب لیا
کتوں سے شہریوں کو خطرہ، حکومت کے اقدامات غیر موثر قرار،سماعت ملتوی
لاہور (خصوصی رپورٹ) آوارہ اور بائولے کتوں کو تلف کرنے کے حوالے سے دائر درخواست پر لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے شق وار رپورٹ طلب کرلی ہے۔جسٹس خالد اسحاق نے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی درخواست پر گزشتہ روز ہونے والی کارروائی کا تحریری حکم جاری کیا، جو ایک صفحے پر مشتمل ہے۔ درخواست ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر سلمان کاظمی کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔درخواست میں مو?قف اختیار کیا گیا کہ آوارہ اور باو لے کتے شہریوں پر حملے کرتے ہیں، لیکن ان کے تدارک کے لیے حکومت کی جانب سے کوئی مو?ثر اقدامات نہیں کیے جا رہے۔ شہریوں کے تحفظ کے پیش نظر عدالت سے استدعا کی گئی کہ آوارہ کتوں کو تلف کرنے کے لیے احکامات جاری کیے جائیں۔عدالت نے پنجاب حکومت، محکمہ بلدیات اور دیگر متعلقہ فریقین سے شق وار رپورٹ طلب کرتے ہوئے مزید سماعت 3 نومبر تک ملتوی کر دی۔