گگومنڈی(خصوصی رپورٹ)گگو منڈی کے نواحی گا ئوں249۔ای بی میں جائیداد میں حصہ مانگنے والے نشئی بیٹے کی اپنیبوڑھے باپ کوقتل کرنے کی کوشش،اندھادھندفائرنگ کردی، باپ گولی لگنے سے بال بال بچا۔تفصیل کے مطابق بزرگ غلام نبی آرائیں اپنے رقبہ پرموجودتھاکہ اس کا بیٹاوسیم وہاں آگیااورجائیدادسے حصہ مانگنے لگا۔غلام نبی کے انکارپروسیم مشتعل ہوگیااورپسٹل سے بوڑھے باپ پرفائرنگ کردی۔ ملزم وسیم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔