زندگی مشکل بنانے والے افراد سے تعلق جلد بوڑھا بنا دیتا ہے، تحقیق

لندن(آئی این پی)اگر آپ ایسے افراد کے ساتھ وقت گزارتے ہیں جو مسلسل مسائل پیدا کرنے کا باعث بنتے ہیں تو آپ کے لیے بری خبر ہے۔جی ہاں ایسے مسائل پیدا کرنے والے یا زندگی مشکل بنانے والے افراد آپ کو قبل از وقت بڑھاپے کا شکار بنا دیتے ہیں۔یہ دعوی ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آیا۔جرنل پروسیڈنگز آف دی نیشنل اکیڈمی آف سائنسز میں شائع تحقیق میں بتایا گیا کہ جھگڑالو افراد سے تعلق صحت کو متاثر کرتا ہے جبکہ بڑھاپے کی جانب سفر تیز ہو جاتا ہے۔تحقیق میں ایسے جھگڑالو افراد کیلیے مسائل پیدا کرنے والے یا زندگی مشکل بنانے والے افراد کی اصطلاح استعمال کی گئی۔تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ اکثر زندگی مشکل بنانے والے افراد سے رابطے میں رہنے سے تنا کی سطح بڑھتی ہے جبکہ حیاتیاتی عمر بڑھنے کی رفتار بھی بڑھ جاتی ہے۔