افسوسناک واقعہ ہنجروال میں پیش آیا، علی رضا نے نشے کیلئے پیسے نہ دینے پر شوکت کو سلنڈر مار کر مار ڈالا
70 سالہ شوکت علی موقع پر ہی زندگی کی بازی ہار گیا،ڈولفن سکواڈ نے قاتل کی فرار کی کوشش ناکام بنا دی
لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور میں ناخلف بیٹے نے نشے کے لیے رقم نہ دینے پر باپ کو قتل کر دیا، قاتل بیٹے کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔یہ افسوسناک واقعہ لاہور کے علاقے ہنجروال میں پیش آیا جہاں ناخلف بیٹے نے نشے کے لیے پیسے نہ دینے پر سگے باپ کو سلنڈر مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔پولیس کے مطابق علی رضا نے نشے کے لیے پیسے نہ دینے پر اپنے بات شوکت کو قتل کیا جسے ڈولفن اسکواڈ نے گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق ڈولفن اسکواڈ کی ٹیم 15 کال کی اطلاع پر موقع پر پہنچی تھی جس نے قاتل بیٹے کے فرار کی کوشش ناکام بناکر اسے گرفتار کرلیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ باپ پر تشدد کے دوران ملزم علی رضا نے سلنڈر اٹھا کر سر پر دے مارا جس سے 70 سالہ شوکت علی موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ہنجروال کے علاقہ میں سگے باپ کو سلنڈر کے وار سے قتل کرنے والا بیٹا کو گرفتار کرلیا گیا ترجمان پولیس کے مطابق ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے فوری طور پر ملزم کو گرفتار کرنے کا ٹاسک دیا تھاانچارج انویسٹی گیشن تھانہ ہنجروال محسن رفیق نے پولیس ٹیم کے ہمراہ بروقت کارروائی کرکے ملزم کو گرفتار کر لیاایس پی انویسٹی گیشن اقبال ٹاؤن سدرہ خان کے مطابق ملزم نے معمولی تلخ کلامی پر سگے باپ کے سر میں سلنڈر کے وار کر کے بیدردی سے قتل کردیا تھاانویسٹی گیشن پولیس ٹیم نے بروقت کارروائی کر کے ملزم کو موقع سے گرفتار کر لیاڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کے مطابق ملزم اب پولیس کی گرفت میں ہے مضبوط چالان مرتب کروا کر قرار واقعی سزا دلوائی جائیگیجرائم پیشہ عناصر سے آہنی ہاتھوں کیساتھ نمٹاجائیگاایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید کی طرف سے پولیس ٹیم کیلیے تعریفی اسناد کا اعلان کیا گیا ہے