کترینہ کیف کی سالگرہ، وکی کوشل کی محبت بھری پوسٹ نے مداحوں کے دل جیت لیے

کترینہ کیف کی سالگرہ، وکی کوشل کی محبت بھری پوسٹ نے مداحوں کے دل جیت لیے

بالی ووڈ کی  اداکارہ کترینہ کیف کی 43ویں سالگرہ کے موقع پر ان کے شوہر اور اداکار وکی کوشل نے منفرد اور محبت بھرے انداز میں انہیں مبارکباد پیش کی، جس نے سوشل میڈیا پر مداحوں کی توجہ حاصل کر لی۔

وکی کوشل نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک دلکش تصویر شیئر کی، جس میں وہ ایک ہاتھ میں سالگرہ کے کیک کا بڑا ٹکڑا تھامے ہوئے ہیں جبکہ دوسرے ہاتھ سے کترینہ کیف کو بانہوں میں لیے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ تصویر کے پس منظر میں ’ہیپی برتھ ڈے‘ کا بینر اور سالگرہ کی خوبصورت سجاوٹ بھی دیکھی جا سکتی ہے۔اداکار نے تصویر کے ساتھ مختصر مگر جذبات سے بھرپور پیغام تحریر کرتے ہوئے لکھا، "جان، جنم دن مبارک ہو" اور اس کے ساتھ سرخ دل والے ایموجیز بھی شامل کیے۔

تصویر میں کترینہ کیف سفید ٹاپ اور ڈینم جیکٹ میں جبکہ وکی کوشل سفید شرٹ میں ملبوس نظر آ رہے ہیں۔ دونوں کی مسکراہٹ اور خوشگوار انداز کو مداحوں نے خوب سراہا اور پوسٹ پر مبارکباد اور نیک تمناؤں کے پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔وکی کوشل کی یہ پوسٹ مختصر ہونے کے باوجود مداحوں کو بے حد پسند آئی اور سوشل میڈیا صارفین نے اسے دونوں کی خوبصورت اور مضبوط رفاقت کی عکاسی قرار دیا۔