سپریم کورٹ آف پاکستان کے اے سی گیس پلانٹ میں ہونے والے دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آ گئی ہے۔
واقعہ گزشتہ روز اسلام آباد میں سپریم کورٹ کی عمارت کے بیسمنٹ کینٹین میں پیش آیا، جس کے نتیجے میں 12 افراد زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا، جہاں ایک زخمی شخص دوران علاج دم توڑ گیا۔دھماکا اے سی گیس پلانٹ میں ہوا، جس سے عدالت کی عمارت لرز اٹھی۔ واقعہ کے بعد آئی جی اسلام آباد بھی سپریم کورٹ پہنچے، اور بم ڈسپوزل اسکواڈ نے متاثرہ عمارت کی اسکریننگ مکمل کی۔آئی جی اسلام آباد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکا صبح 10 بج کر 55 منٹ پر ہوا، جس کے نتیجے میں 12 افراد زخمی ہوئے۔
ان میں سے 3 کو پمز اسپتال اور 9 کو پولی کلینک لایا گیا۔ حالت تشویشناک 2 افراد بھی ہیں۔آئی جی اسلام آباد کا کہنا تھا کہ کئی روز سے کینٹین میں گیس کا لیکیج ہورہا تھا، اور مرمت کے دوران یہ حادثہ پیش آیا۔ ماہرین نے تصدیق کی ہے کہ یہ گیس دھماکا تھا۔ زخمیوں میں زیادہ تر اے سی ٹیکنیشن شامل ہیں، جن میں ایک کا 80 فیصد جسم جھلس گیا ہے۔