کراچی کے علاقے ڈیفنس سی تھانہ کی حدود میں سروس لین پر افسوسناک حادثہ پیش آیا، جس میں کار کی ٹکر سے دو موٹر سائیکل سوار نوجوان، سہیل اور ذیشان، جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق نوجوان بائیکر لین میں کار کو اوورٹیک کرنے کی کوشش کر رہے تھے کہ اچانک کار نے راستہ بدلا اور تصادم ہوگیا۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظرِ عام پر آگئی ہے، جس میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک چوک پر کار سروس لین کی طرف مڑتی ہے اور تیز رفتاری کے باعث موٹر سائیکل سے ٹکرا جاتی ہے۔اہلکاروں کے مطابق حادثے میں ملوث کار ایک پرائیویٹ کمپنی کے نام پر رجسٹرڈ ہے تاہم ڈرائیور تاحال گرفتار نہیں ہوسکا۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔