بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار اور سپر ہٹ فلموں کے ستارہ امیتابھ بچن نے اپنی رئیل اسٹیٹ میں ایک اہم کاروباری قدم اٹھایا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق، امیتابھ بچن نے ممبئی میں واقع اپنے دو لگژری اپارٹمنٹس کو جلد بازی میں 12 کروڑ روپے میں فروخت کر دیا ہے۔ یہ دونوں فلیٹس ایک معروف رہائشی عمارت کی 47ویں منزل پر واقع ہیں، جن کا مجموعی رقبہ 1820 اسکوائر فٹ ہے۔ریئل اسٹیٹ کے ماہرین کا کہنا ہے کہ امیتابھ بچن کو یہ فیصلہ کاروباری سمجھ بوجھ سے لیا گیا ہے، اور انہوں نے اس فروخت سے 47 فیصد منافع کمایا ہے، جو کہ ان کے تجزیہ کاروں کے مطابق ایک اچھا کاروباری اقدام ہے۔ ادارے سی آر میٹرکس نے ان فلیٹس کی خرید و فروخت کے دستاویزات حاصل کیے ہیں، جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ اداکار نے اپنی اس سرمایہ کاری سے بہتر منافع حاصل کیا ہے۔
ماہرین کے مطابق، امیتابھ بچن کے اس فیصلے سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ وہ کاروباری معاملات میں بھی کافی سمجھ بوجھ رکھتے ہیں، اور اس طرح کے فیصلے وہ اپنی مالی حکمت عملی کے تحت کرتے ہیں۔ یہ خبر نہ صرف ان کے فینز کے لیے بلکہ رئیل اسٹیٹ مارکیٹ کے تجزیہ کاروں کے لیے بھی دلچسپی کا باعث ہے۔