پاکستان کیلئے اعزاز اقتصادی تعاون تنظیم نے لاہور کو سیاحتی دارالحکومت نامزد کردیا

ای سی او کا 25 رکنی وفد  13 اپریل سے لاہور کا دورہ  کریگا، شہر کوضابطہ طورپر ای سی او ٹورازم کیپٹل نامز د کرنے کا اعلان کیا جائیگا
 لاہور کو ای سی او ٹورازم کیپٹل کا اعزاز ملنا ہماری تاریخ وثقافت اور قومی ورثے کے فروغ کے حوالے سے بڑی پیش رفت ہے:مریم اورنگزیب
 لاہور(سپیشل رپورٹر ) 10ممالک کی اقتصادی تعاون تنظیم( ای سی او) نے  لاہور کو سیاحتی دارالحکومت کے طور پر نامزد کرد جو  پاکستان اور صوبہ پنجاب کے لیے بڑا عالمی اعزاز ہے۔ای سی او کا 25 رکنی وفد اس سلسلے میں 13 اپریل سے لاہور کا دورہ شروع کرے گا۔ اس دوران لاہور کو باضابطہ طورپر ای سی او ٹورازم کیپٹل نامز د کرنے کا اعلان کیا جائے گا۔اکنامک کوآرڈینیشن آرگنائزیشن کے سفیر وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی دعوت پر لاہور آئیں گے۔سینئر صوبائی وزیر  مریم اورنگزیب نے خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے  لاہور کو ای سی او ٹورازم کیپٹل کا اعزاز ملنا ہماری تاریخ وثقافت اور قومی ورثے کے فروغ کے حوالے سے بڑی پیش رفت ہے۔ وزیراعلی مریم نواز لاہور کے تاریخی، تہذیبی، ثقافتی رنگ دنیا کو دیکھانا چاہتی ہیں۔  لاہور کا ای سی او ٹورازم کیپٹلنامز دہونا ملک اور صوبے میں عالمی سیاحت کے فروغ کی طرف اہم قدم ثابت ہوگا۔