نیول چیف نوید اشرف کو ترکیہ کے اعلی اعزاز سے نوازدیاگیا

راولپنڈی (آئی این پی )پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف کو ترکیہ میں اعلی عسکری اعزاز لیجن آف میرٹ آف دی ترک آرمڈ فورسز سے نوازا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق ترک نیول فورسز کے ہیڈ کوارٹرز آمد پر سربراہ پاک بحریہ کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ایڈمرل نوید اشرف نے ترک نیول فورسز کے کمانڈر سے ملاقات بھی کی جس میں دو طرفہ بحری تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔علاوہ ازیں نیول چیف نے ترک وزیر دفاع، چیف آف جنرل اسٹاف اور کمانڈر ترکش نیوی فلیٹ سے ملاقاتیں کیں جس میں علاقائی میری ٹائم سکیورٹی، دفاعی شراکت داری، مشترکہ مشقوں اور تربیتی صلاحیتوں کے فروغ پر زور دیا گیا