صدر ٹرمپ کو نوبیل پرائز کیلئے نامزد کرنیکی سفارش

فیصلہ حالیہ پاک بھارت بحران میں صدرکے فیصلہ کن سفارتی مداخلت پر کیا گیا
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت پاکستان نے امریکی صدر کو نوبیل پرائز 2026 دینے کی سفارش کردی۔ حکومت پاکستان نے کہا کہ صدر ٹرمپ کی مداخلت سے پاکستان بھارت جنگ ٹل گئی۔فیصلہ حالیہ پاک بھارت بحران میں صدر ٹرمپ کے فیصلہ کن سفارتی مداخلت پر کیا گیا۔عالمی برادری نے بھارت کی بلااشتعال اور غیرقانونی جارجیت کو دیکھا، بھارتی جارحیت پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی سنگین خلاف ورزی تھی، بھارت جارحیت سے خواتین، بچوں سمیت معصوم جانوں کا نقصان ہوا۔اپنے دفاع کے بنیادی حق کو استعمال کرتے ہوئے پاکستان نے آپریشن بنیان مرصوص شروع کیا۔ آپریشن بنیان مرصوص نپا تلا، پرعزم فوجی رد عمل تھا۔