لاہور(یواین پی)وفاقی حکومت کے نیٹ میٹرنگ پراجیکٹ کے تحت صارفین نے بجلی کے بلوں میں اربوں روپے کا ریلیف حاصل کیا ہے۔لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی میں ایک ماہ کے دوران صارفین کو 2ارب 91کروڑ روپے کا ریلیف فراہم کیا گیا۔صارفین نے مجموعی طور پر 10کروڑ 80لاکھ یونٹس بجلی پیدا کی جن پر 27 روپے فی یونٹ کے حساب سے ریلیف دیا گیا، پراجیکٹ کے تحت صارفین نے 1720میگاواٹ بجلی کی پیداوار کی جبکہ لیسکو کے 1لاکھ 20ہزار صارفین نے سولر سسٹم نصب کر رکھے ہیں۔