لیسکو نے نیٹ میٹرنگ صارفین کے بجلی بلوں میں ترمیم شروع کردی

متاثرہ صارفین کو معاہدوں کے مطابق نیٹ میٹرنگ بل جاری کرنے کا عمل شروع کردیا گیا
نیٹ بلنگ میں منتقل ہزاروں صارفین دوبارہ نیٹ میٹرنگ پالیسی پر منتقل، بلوں کی تصحیح کردی گئی
لاہور(زیڈ این این) لیسکو نے نیٹ میٹرنگ معاہدوں کے برعکس جاری کیے گئے بجلی کے بلوں میں ترمیم کا آغاز کردیا۔ لیسکو نے سولر صارفین کے نیٹ میٹرنگ معاہدوں کے برعکس جاری کیے گئے بجلی کے بلوں میں ترمیم کا آغاز کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کمپنی نے نیٹ بلنگ میں منتقل کیے گئے ہزاروں صارفین کو دوبارہ نیٹ میٹرنگ پالیسی پر منتقل کردیا، جبکہ متعلقہ دستاویزات کے جائزے کے بعد متعدد صارفین کے بلوں کی تصحیح بھی کردی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق لیسکو نے صارفین کے ساتھ بجلی کی پیداوار کے لیے نیٹ میٹرنگ پالیسی کے تحت معاہدے کیے تھے، تاہم بعد ازاں بعض صارفین کی بلنگ نیٹ میٹرنگ کے بجائے نیٹ بلنگ پالیسی کے تحت شروع کردی گئی، جس کے باعث انہیں مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔