مسلم امہ کو ڈیجیٹل انقلاب میں کسی ملک کو پیچھے نہیں چھوڑنا چاہیے، جام کمال خان

 41ویں کامسیک اجلاس میں مسلم ممالک کے درمیان مضبوط معاشی تعاون کی ضرورت پر زور دیا
اسلام آباد (آن لائن)  وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے کہا ہے کہ مسلم امہ کو ڈیجیٹل انقلاب میں کسی ملک کو پیچھے نہیں چھوڑنا چاہیے۔ وفاقی وزیر نے 41ویں کامسیک اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے مسلم ممالک کے درمیان مضبوط معاشی تعاون اور پائیدار ترقی کی ضرورت پر زور دیا۔ اجلاس میں جام کمال خان نے ایشیا گروپ کی جانب سے مشترکہ بیان بھی پیش کیا، جس میں غیر ٹیرف رکاوٹیں کم، کسٹم کے عمل کو آسان بنانے اور او آئی سی تجارتی معاہدے کو حقیقی تجارتی آزادی کے مؤثر ذریعہ بنانے کی تجاویز شامل تھیں۔وزیر
 تجارت نے ڈیجیٹل معیشت، ای کامرس اور فِن ٹیک کے فروغ کے ذریعے مسلم ممالک میں سرمایہ کاری اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے کی اہمیت اجاگر کی۔ جام کمال خان نے او آئی سی گرین فنانس میکنزم کے قیام کی تجویز دی اور اسلامی ممالک میں ڈیجیٹل تبدیلی اور معاشی تعاون بڑھانے پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ مسلم امہ کو ڈیجیٹل انقلاب میں کسی ملک کو پیچھے نہیں چھوڑنا چاہیے، مشترکہ بیان میں ڈیجیٹل یکجہتی اور مشترکہ خوشحالی کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ ایشیا گروپ نے 2025 تک او آئی سی کے اندر 25 فیصد تجارتی ہدف کے حصول کی بھی حمایت کی