27 ویں آئینی ترمیم کے حق میں قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

لاہور(سپیشل رپورٹر) پنجاب اسمبلی میں 27 ویں آئینی ترمیم کے حق میں قرارداد جمع کرا دی گئی ہے۔یہ قرارداد پاکستان مسلم لیگ (ن)کی رکن اسمبلی حنا پرویز بٹ نے جمع کرائی۔قرارداد کے متن کے مطابق یہ ایوان 27 ویں آئینی ترمیم کی مکمل حمایت کرتا ہے اور اسے ادارہ جاتی استحکام اور شفافیت کی ضامن قرار دیتا ہے، یہ ایوان اس امر پر زور دیتا ہے کہ لوکل گورنمنٹ کو آئینی تحفظ فراہم کیا جائے تاکہ کوئی بھی نظامِ بلدیات پر شب خون نہ مار سکے۔متن میں کہا گیا کہ ایوان نے آئینی عدالت کے قیام کے فیصلے کو بھی خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ترمیم سے عدلیہ کی آزادی اور غیرجانبداری کو مزید تقویت ملے گی، ی