ہمارا 70 فیصد بجٹ قرضوں کی ادائیگی میں جا رہا ہے: مصدق ملک

دنیا سولر ٹیکنالوجی پر جا رہی ہے‘نوجوانوں کے آئیڈیاز سے ماحولیات میں بہتری لائی جا سکتی ہے
حکومت موسمیاتی تبدیلی کے اثرات  روکنے کیلئے  اقدامات کر رہی ہے:وفاقی وزیر کا تقریب سے خطاب
اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ پاکستان کو تعلیم پر توجہ دینا ہوگی، ہمارا 70 فیصد بجٹ قرضوں کی ادائیگی میں جا رہا ہے‘ ہمیں اپنی نسلوں کو محفوظ ماحولیاتی نظام فراہم کرنا ہے، حکومت موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔پاکستان ڈویلپمنٹ پالیسی انسٹیٹیوٹ ( ایس ڈی پی آئی) کی تقریب سے خطاب کے دوران مصدق ملک نے کہا کہ ہمیں اپنے نوجوانوں کو بااختیار بنانا ہے۔مصدق ملک کا کہنا ہے کہ دنیا اب سولر ٹیکنالوجی پر جا رہی ہے، نوجوانوں کے آئیڈیاز کے ذریعے ماحولیات میں بہتری لائی جا سکتی ہے، ہمیں ماحولیات میں بہتری لانی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت گرین فندنگ کو سپورٹ کرے گی، ہمیں فضا میں پلاسٹک آلودگی کو ختم کرنا ہے