ایف سی کی تنظیم نو کا بل خدمات اور قربانیوں کے اعتراف میں بنایا گیا‘ فیڈرل پولیس نہیں بنایا جا رہا
اسلام آباد(آن لائن) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے 27ویں آئینی ترمیم میں حکومت کی حلیف جماعتوں سمیت اپوزیشن جماعتوں کو بھی اعتماد میں لیا جائے گا۔منگل کو پارلیمنٹ ہائوس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ایف سی کی تنظیم نو کا بل ایف سی کی خدمات اور قربانیوں کے اعتراف میں بنایا گیا ہے انہوں نے کہاکہ ایف سی کی یہاں ضرورت ہے ایف سی کی تنظیم نو کی گئی ہے پہلے ایف سی کو بی کیٹاگری کی فورس سمجھا جاتا تھااب ہم نے ایف سی کو دیگرفورسز کے ساتھ ایک برابر کیا ہے انہوں نے کہاکہ ایف سی اب بھی ایف سی ہی ہے صرف اس کی تنظیم نو کی گئی ہے انہوں نے کہاکہ ایف سی کی بہت زیادہ قربانیاں ہیں شہدا بھی ہیں ایف سی کو فیڈرل پولیس نہیں بنایا جا رہا‘ یہ غلط تاثر ہے