سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مہم جاری رہے گی تاکہ بیرونی سرپرستی اور حمایت یافتہ دہشتگردی کا مکمل خاتمہ کیا جا سکے۔
،اسلحہ، گولہ بارود اور بارودی مواد برآمد ،کسی بھی دیگر بھارتی سرپرست دہشتگرد کے خاتمے کیلے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، آئی ایس پی آر
کوئٹہ (آئی این پی )سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے قلات میں آپریشن کرتے ہوئے بھارتی سرپرستی یافتہ 12 دہشتگردوں کو ہلاکت کر دیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق سکیورٹی فورسز نے 6 دسمبر کو خفیہ معلومات کی بنیاد پر قلات میں آپریشن کرتے ہوئے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو موثر انداز میں نشانہ بنایا۔آئی ایس پی آر کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد بھارت کے پشت پناہ 12 دہشتگرد ہلاک کر دیے گئے، ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور بارودی مواد بھی برآمد کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگرد علاقے میں متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے، کسی بھی دیگر بھارتی سرپرست دہشتگرد کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ عزم استحکام کے تحت سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مہم جاری رہے گی تاکہ بیرونی سرپرستی اور حمایت یافتہ دہشتگردی کا مکمل خاتمہ کیا جا سکے۔