لاہور(یواین پی)وزیراعظم شہباز شریف کے بانی پی ٹی آئی کے خلاف ہتک عزت کے دعویٰ پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی ہوگئی۔عدالتوں میں موسم گرما کی تعطیلات اور بار کونسل کی ہڑتال کے باعث سماعت نہ ہوسکی۔ عدالت نے وزیراعظم شہباز شریف کو ویڈیو لنک پر جرح کے لیے طلب کررکھا تھا۔ایڈیشنل سیشن جج یلماز غنی نے کیس کی سماعت 6 ستمبر تک ملتوی کردی۔