صدرِزرداری کی عراقی صدر ڈاکٹر عبداللطیف جمال رشید سے ملاقات‘دورہ عراق کی دعوت قبول کرلی

دوحہ (آن لائن)صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی عراقی صدر ڈاکٹر عبداللطیف جمال رشید سے دوحہ میں ملاقات ہوئی۔ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور عراق کے دیرینہ برادرانہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا۔صدرِ مملکت اور عراقی صدر نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔عراقی صدر نے صدرِ پاکستان کو دورہ عراق کی دعوت دی۔ صدر زرداری نے دعوت قبول کرتے ہوئے کہا کہ وہ عراقی پارلیمانی انتخابات کے بعد جلد دورہ عراق کریں گے۔