42 یونین کونسلوں کو ماڈل بنانے کی تیاری

3 ہزار نئے سینٹری ورکرز بھرتی ، کوڑا دان نصب کئے جائیں گھر گھر سے کچرااٹھایا جائے گا 
لاہور (خصوصی رپورٹ)لاہور کی 42یونین کونسلوں کو ماڈل بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا ،42مانیٹرنگ افسر تعینات اور ذمہ دار یاں تفویض کر کے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔افسر 3 ہزار نئے سینٹری ورکرز بھرتی کرنے اور یونین کونسلز کو ماڈل بنانے کے ذمہ دار ہوں گے۔ تفصیل کے مطابق شہر میں شہری کے بعد دیہی علاقے کو بھی ماڈل بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب نے یونین کونسل 200کی ذمہ داری لے لی۔نوٹیفکیشن کے مطابق ڈپٹی سی ای او محمد اورنگزیب یونین کونسل 208 ،چیف فنانشل آفیسر طلال چاند یوسی 223،جنرل منیجرپروکیورمنٹ اشب ملک یوسی 73کی نگرانی کریں گے۔ مانیٹرنگ افسر10روزمیں یونین کونسلز کا روزانہ دورہ کرنے کے پابند ہوں گے ،یونین کونسلوں میں کمرشل مارکیٹس ،پبلک مقامات ،سکولز، کالجز مساجد، پارکس و قبرستان کے گرد صفائی ،گھر گھر کوڑاجمع کر انے ،اوپن پلاٹس کو کوڑا کلیکشن کے بعد زیروویسٹ رکھنے کے پابند ہونگے۔یونین کونسلوں میں نئیسینٹری ورکرز بھرتی اور کوڑا دان نصب کئے جائیں گی۔نامزد 42یونین کونسلوں پر وسائل کی مدمیں ہونے والے اخراجات حکومت پنجاب ستھرا پنجاب کے لئے جاری فنڈز میں سے بر داشت کرے گی۔