فتح کا تاج کس کے سر سجے گا، بنیادی شرحِ اجرت اور الاؤنس بڑھانے کے مطالبات مرکزی موضوع
لاہور(رپورٹ:شہزاد راجپوت)واسا لاہور کے ریفرنڈم 2025 میں مشعل یونین اور پھول یونین کے درمیان سخت مقابلہ دیکھا جا رہا ہے۔واسا کے 5558ملازمین 02دسمبر بروز منگل کو اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ دونوں یونین ملازمین میں اپنی حمایت بڑھانے کے لیے متحرک مہم چلا رہی ہیں اور مقامی یونین صفحات، کارکنوں کے گروپس اور مزدور تحقیقاتی رپورٹس کے مطابق ووٹر ز کے حوصلے بلند ہیں۔واساایک سرکاری ادارہ ہے جوفراہمی آب اور نکاسی آب کے انتظامات کرتا ہے۔ اس کے ملازمین کی یونین سازی اور ورکر ریفرنڈمز محکماتی قوانین اور لیبر ازم کے تحت ہوتے ہیں۔واسا اور متعلقہ حکومتی منصوبہ بندی اس ادارے کے آپریشنز پر اثر انداز ہوتی ہیں، اس لئے یونین الیکشن کے نتائج محکمے کے اندر ملازمین کے مطالبات، سہولتوں اور ادارتی پالیسیوں پر اثر ڈال سکتے ہیں۔ مشعل یونین نے گزشتہ ریفرنڈم 2023میں فتح حاصل کرنے کے بعد مزدوروں کی فلاح و بہبود کے لیے انتھک محنت کی ۔جس کا کریڈٹ لینے کے لیے اپنی انتخابی مہم میں یکے با دیگرے ملازمین کو یاد کروایا جا ریا ہے کہ مشعل یونین نے گزشتہ ادوار میں بھی مزدوروں کے حق کے لیے ہمہ وقت کوشاں رہے اور آئندہ بھی اسی طرح مزدورں کی آواز بنیں گے۔مشعل یونین کاکنٹریکٹ ملازمین کی ریگولرائزیشن اور مستقل تقرریاں بھی منشور کا اہم حصہ ہیں۔پھول یونین کے عہدیدار وں نے اپنے منشور میں ملازمین کے اہل خانہ کے لیے ہیلتھ،ایجوکیشن اور نوکریوں کو اولین ترجیح دی ہے۔پھول یونین نے سوشل میڈیا صفحات اور ویڈیو پیغامات کے ذریعے فعال مہم چلائی ہے۔ وہ تنخواہوں، الاؤنسز اور گریڈ پی فنڈ جیسی وفاقی/صوبائی سطح کے مطالبات کو اجاگر کر رہی ہے۔ پھول یونین کے آن لائن پیغامات سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ خدمت، ریلیف اور ورکر الاؤنس جیسے مسائل کو اقتدار میں آتے ہی حل کرے گی۔ملازمین کی بنیادی شرحِ اجرت اور الاؤنس بڑھانے کے مطالبات مرکزی موضوع ہیں۔ دونوں یونینیں اسے اپنی مہم کا بنیادی نکتہ بنا رہی ہیں۔ مزدوروں کی قانونی و سماجی مشکلات پر یونینز اپنے فیصلوں اور وعدوں کو اجاگر کر رہی ہیں۔ ریفرنڈم 2025میں کامیابی کس کا مقدر بنے گی اس کا فیصلہ ملازمین کی بنیادی شرحِ اجرت اور الاؤنس بحال/بڑھانے کے مطالبات مرکزی موضوع ہیں۔ دونوں یونینیں اسے اپنی مہم کا بنیادی نکتہ بنا رہی ہیں۔ریفرنڈم 2025میں کامیابی کس کا مقدر بنے گی اس کا فیصلہ واسا کے 5558ملازمین 02دسمبر بروز منگل کو کریں گے۔