دکی: پنجاب جانے والے کوئلے کے 3ٹرک نذرآتش

مسلح افراد نے ٹرک روکنے کے لئے فائرنگ کی جس سے ایک ڈرائیورزخمی ہوگیا
کوئٹہ (آئی این پی )کوئٹہ کے علاقے دکی کے علاقے چمالنگ کول فیلڈ میں نامعلوم مسلح افراد نے کوئلے سے لدے ٹرکوں پر حملہ کرکے پنجاب جانے والے 3 ٹرکوں کو آگ لگ گئی۔   لیویز حکام کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ مختر روڈ پر کلی کچ کے علاقے کے قریب پیش آیا جہاں حملہ آوروں نے ٹرکوں کو روکنے کے لیے پہلے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک ڈرائیور زخمی ہوگیا۔لیویز حکام کا کہنا ہے کہ ٹرکوں کو روکنے کے بعد مسلح افراد نے ان میں سے تین کو آگ لگا دی جس کے بعد وہ موقع سے فرار ہو گئے، حملے کی فوری طور پر کسی گروپ نے ذمہ داری قبول نہیں کی