فرانس میں مہنگائی اور تعلیمی معیار کیخلاف احتجاج‘عمارتیں نذرآتش‘لوٹ مار‘1800افراد گرفتار

فرانسیسی شہر لیون میں سیاحتی دفتر کو نذرِ آتش کردیا گیا‘البانیہ میں تعلیمی نظام میں بدعنوانیوں کیخلاف طلبہ کا حکومت مخالف احتجاج زور پکڑ گیا
پیرس(مانیٹرنگ ڈیسک)فرانس میں مہنگائی اور تعلیمی معیار میں گراوٹ کے خلاف مظاہرے جاری ہیں، پیرس، مارسی اور ٹولوز سمیت کئی شہروں میں مظاہرین اور پولیس کا آمنا سامنا ہوا۔البانیہ میں تعلیمی نظام میں بدعنوانیوں کیخلاف طلبہ کا حکومت مخالف احتجاج زور پکڑ گیا فرانسیسی شہر لیون میں سیاحتی دفتر کو نذرِ آتش کردیا گیا،  دیگر شہروں میں بھی املاک اور عمارتوں کو آگ لگائی گئی، دکانوں میں لوٹ مار کی گئی جبکہ پولیس نے 1800 افراد کو گرفتار کرلیا۔ادھر البانیہ کے دارالحکومت تیرانا میں طلبہ کی قیادت میں حکومت مخالف مظاہرے پانچویں روز بھی جاری ہیں۔بدعنوانی اور روزگار کی کمی پر وزیراعظم ایڈی راما سے استعفے کا مطالبہ کیا جارہا ہے، پولیس نے مظاہرین پر آنسو گیس اور واٹر کینن کا استعمال کیا۔