وفاقی حکومت کے نیٹ میٹرنگ پراجیکٹ کے تحت صارفین کو بجلی کے بلوں میں اربوں روپے کا ریلیف حاصل ہوا ہے۔
لیسکو کے شعبے میں ایک ماہ کے دوران صارفین کو 2 ارب 91 کروڑ روپے کا فائدہ پہنچا ہے، جہاں انہوں نے مجموعی طور پر 10 کروڑ 80 لاکھ یونٹس بجلی پیدا کی، جن پر 27 روپے فی یونٹ کے حساب سے ریلیف دیا گیا۔اس پراجیکٹ کے تحت صارفین نے 1720 میگاواٹ بجلی کی پیداوار کی، اور لیسکو کے تقریباً 1 لاکھ 20 ہزار صارفین نے سولر سسٹمز نصب کر رکھے ہیں۔