شاہ عالم مارکیٹ میں واقع ملک سلامت جیولری پلازہ میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔
ریسکیو 1122 نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔ ریسکیو حکام کے مطابق، آگ پلازہ کے ساتویں فلور پر لگی تھی۔ فائر فائٹرز نے پیشہ ورانہ انداز میں کارروائی کی اور کچھ ہی دیر میں صورتحال کو کنٹرول میں لے لیا۔ اس واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔ مزید تحقیقات جاری ہیں تاکہ آگ لگنے کے سبب کا تعین کیا جا سکے۔