امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے ایران کی سات چھوٹی تیز رفتار کشتیوں کو تباہ کر دیا ہے۔
انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ ایران نے جہازوں کی نقل و حرکت کے حوالے سے پروجیکٹ فریڈم کے تحت کچھ غیر متعلقہ ممالک کو بھی نشانہ بنایا ہے، جن میں جنوبی کوریا کا ایک کارگو جہاز بھی شامل ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ شاید اب وقت آ گیا ہے کہ جنوبی کوریا آ کر اس مشن میں شامل ہو جائے۔ انہوں نے بتایا کہ ہم نے سات چھوٹی کشتیوں کو تباہ کر دیا ہے، جنہیں وہ “تیز رفتار” کشتیوں کے نام سے پکارتے ہیں، اور اب ان کے پاس صرف یہی رہ گئی ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ صرف جنوبی کوریائی جہاز اور آبنائے ہرمز سے گزرنے والی دیگر چیزیں محفوظ ہیں، اور کسی اور چیز کو نقصان نہیں پہنچا۔