پی ٹی آئی ویمن ونگ لاہور کی تنظیم نو ، نوٹیفکیشن جاری

سائرہ رضا صدر پی ٹی آئی ویمن ونگ ، ثمینہ خاور جنرل سیکرٹری مقرر
لاہور(خصوصی رپورٹ)پاکستان تحریک انصاف ویمن ونگ لاہور کی تنظیم نو کر دی گئی۔ سیکرٹری جنرل ویمن ونگ پی ٹی آئی روبینہ شاہین نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔سائرہ رضا کو صدر پی ٹی آئی ویمن ونگ لاہور ، ثمینہ خاور کو جنرل سیکرٹری ،فوزیہ وحید کو سینئر نائب صدر ، شبانہ خرم کونائب صد، شمیم شاہد کو ایڈیشنل جنرل سیکرٹری، عالیہ حیدر کو ڈپٹی جنرل سیکرٹری مقرر کردیا گیا۔اس کے علاوہ نزہت خان کو ڈپٹی جنرل سیکرٹری اور اقرا احسن کو سوشل میڈیا سیکرٹری مقرر کردیا گیا۔ پی ٹی آئی ویمن ونگ لاہور تنظیم سنٹرل کیبنٹ ویمن ونگ کو جوابدہ ہوگی۔