ڈکیتی کی جھوٹی اطلاع دینے والا پولیس کے شکنجے میں ا آ گیا

لاہور(کرائم رپورٹر)تھانہ ٹا ئون شپ پولیس نے ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر موصول ہونے والی ڈکیتی کی کال پر فوری کارروائی کرتے ہوئے جھوٹی اطلاع دینے والے ملزم کو گرفتار کر لیاپولیس کے مطابق کالر نے دعویٰ کیا تھا کہ اسے گن پوائنٹ پر 70 ہزار روپے، موبائل فون اور پرس سے محروم کر دیا گیا ہے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور تحقیقات کا آغاز کیا، تاہم ابتدائی تفتیش میں واقعہ مشکوک پایا گیادورانِ پوچھ گچھ ملزم زیادہ دیر تک پولیس کو گمراہ نہ کر سکا اور سچ سامنے آ گیا۔ ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق ملزم محمد فیصل، جو کہ ایک نجی کمپنی میں ڈلیوری بوائے ہے، نے رقم ہڑپ کرنے کے لیے ڈکیتی کا ڈرامہ رچایا تھاپولیس نے بتایا کہ ملزم نے رقم اپنی موٹر سائیکل کے خفیہ خانے میں چھپا رکھی تھی اور خود ہی ڈکیتی کی جھوٹی کہانی بنائی۔ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ ایمرجنسی نمبر 15 پر جھوٹی کال کرنا قابلِ سزا جرم ہے۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ صرف حقیقی ایمرجنسی کی صورت میں ہی اس نمبر پر رابطہ کریں وہ عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر وقت متحرک ہے اور ایسے عناصر کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔