دیہاتیوں کاپولیس پارٹی پرحملہ،2اہلکارزخمی، ملزم چھڑوالیا

بصیرپور(خصوصی رپورٹ)درجن سے زائددیہاتیوں نے پولیس پارٹی پرحملہ کرکے 2اہلکاروں کو زخمی کرنے کے بعد ملزم چھڑوالیا ،پولیس پارٹی نے بوائزکالج کے قریب چھاپہ مارکرسنگین مقدمات میں ریکارڈیافتہ ملزم ارشدشیخ کوحراست میں لے لیا، جس پراسکے بھائی اصغر اوریاسین سمیت13مردوخواتین نے آہنی راڈ،ڈنڈوں اوردرانتیوں سے پولیس پرحملہ کردیا،دستی آلات کے وارکرکے کانسٹیبل ساجدکاسرپھاڑدیا،جبکہ ڈرائیورسلیم کی دونوں کلائیاں زخمی کردیں اورارشدکوچھڑوالیا،پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے۔