قومی شاہرات پر عوام کا محفوظ سفر اولین ترجیح : بی ایناصر

افسر اداروں کے ساتھ کوآرڈی نیشن کو بہتر کریں ،کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دیں 
لاہور(کرائم رپورٹر)موٹروے پولیس کے انسپکٹر جنرل بی ایناصرکا کہناہے کہ پیشہ ورانہ کارکردگی پرفخرکرنے کے ساتھ ساتھ اسے مزید بہتربنانا ہمارا ہدف ہونا چاہیے۔خوش اخلاقی، ایمانداری، اور جدید ٹیکنالوجی کا استعمال موٹروے پولیس کی شناخت ہے موٹرویپولیس کیانسپکٹرجنرل بی اے ناصرنیسنٹرل ریجن آفس لاہورکادورہ کیا،ترجمان موٹروے پولیس کیمطابق آئی جی نے افسران اورملازمین کیساتھ تفصیلی بات چیت کی اورادارے کی کارکردگی کو بہتربنانیکیلییاہم ہدایات جاری کیں۔آئی جی بی اے ناصرنیروڈ سیفٹی میں ٹیکنالوجی کے کردارکو سراہتے ہوئے کہا کہ "قومی شاہرات پر عوام کا محفوظ سفر ہماری اولین ترجیح ہے،،انہوں نے افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئیکہا اداروں کے ساتھ کوآرڈی نیشن کو بہتر کریں اور کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دیں تاکہ روڈ سیفٹی کو مزید بہتر کیا جاسکے۔انہوں افسران کو پیشہ ورانہ دباؤ کو نظرانداز کرتے ہوئے فرائض کی انجام دہی پر زور دیا۔آئی جی موٹرویپولیس بی اے ناصر نے کہا کہ افسران اور ملازمین کی ترقی اور بہبود کے لیے خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ اجلاس عام کے دوران انہوں نے افسران کے مسائل فوری سنے اور ان کے حل کے لیے احکامات جاری کیے