اے این ایف کی کارروائیاں، 18 کروڑ مالیت کی منشیات برآمد

لاہور (کرائم رپورٹر) اے این ایف نے ملک کے مختلف شہروں اور تعلیمی اداروں کے اطراف منشیات سمگلنگ کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 18 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی منشیات برآمد کرلی۔ ترجمان کے مطابق 6 مختلف آپریشنز کے دوران 7 ملزمان گرفتار اور 208.3 کلوگرام منشیات ضبط کی گئی۔ راولپنڈی جی ٹی روڈ اور اسلام آباد موٹر وے پر طلبہ کو منشیات فروخت کرنے والے ملزمان پکڑے گئے۔ کراچی، گجرات اور کوئٹہ میں بھی بڑی مقدار میں چرس اور ہیروئن قبضے میں لی گئی۔ مقدمات درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔