اے این ایف کی کارروائیاں،8 گرفتار 74.3کلوگرام منشیات بر آمد

 لاہور (کرائم رپورٹر)اینٹی نارکوٹکس فورس نے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات سمگلنگ کیخلاف کارروائیوں کے دوران 8ملزمان کو گرفتار کر کے ایک کروڑ 70لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 74.3کلوگرام منشیات بر آمد کر لی۔ ماڈل ٹا ئون اسلام آباد کے قریب موٹر سائیکل سوار 2ملزمان سے 16.3کلوگرام چرس،30بور پسٹل،کالاشاہ کاکو ٹول پلازہ کے قریب موٹر سائیکل سوار 3ملزمان سے 10کلوگرام ہیروئن ،یارو ڈسٹرکٹ پشین میں گاڑی سے 24کلوگرام چرس بر آمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ پشین میں کارروائی کے دوران گاڑی سے 18کلوگرام چرس بر آمد کر کے ملزم کو گرفتار اور منڈی موڑ اسلام آباد کے قریب گاڑی سے 4.8کلوگرام چرس اور 1.2کلوگرام آئس بر آمد کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔