پولیس مقابلہ ، ملزم مارا گیا

عدیل مسیح لاہور سمیت پنجاب کے دیگر اضلاع میں ڈکیتی کی وارداتوں میں مطلوب تھا 
 نشاندہی کیلئے لے جایا جا رہا تھا، ساتھیوں نے فائرنگ کر دی، ملزم نشانہ بن گیا ،لاش مردہ خانے منتقل
لاہور(کرائم رپورٹر)سگیاں پل کے قریب ڈاکووں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ایک ملزم ہلاک ہو گیا ترجمان او سی یو کے مطابق سگیاں پل کے قریب ڈاکووں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ملزم عدیل مسیح اپنے ساتھیوں کی فائرنک سے ہلاک ہوگیاملزم عدیل مسیح لاہور سمیت پنجاب کے دیگر اضلاع میں ڈکیتی کی وارداتیں کر چکا تھاعدیل مسیح کو نشاندہی پر لے جایا جا رہا تھا کہ ساتھیوں نے فائرنگ کر دی۔زخمی عدیل مسیح کو مقامی ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گیاآرگنائز کرائم یونٹ کوتوالی کے مطابق عدیل مسیح قصور کا رہائشی اور اشتہاری ملزم بھی تھاملزم فیصل آباد قصور اوکاڑا دیگر اضلاع میں پولیس کو مطلوب بھی تھا۔ فائرنگ کرکے اپنے ساتھی کو ہلاک کرنے والے ملزمان کی تلاش میں سرچ آپریشن کیے جا رہے ہیں۔پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر مردہ خانے میں منتقل کردیا۔