پسند کی شادی نہ ہونے پر گھر کا صفایا کرنیوالی لڑکی پکڑی گئی

 قصور کی سعدیہ گھر سے زیورات، نقدی ،کپڑے چوری کرکے فرار ہوئی
لاہور(کرائم رپورٹر)پسند کی شادی نہ ہونے پراپنے ہی گھر کا صفایا کرنے والی لڑکی پکڑی گئی۔ پولیس کے مطابق قصور کی رہائشی سعدیہ گھر سے زیورات، نقدی ،کپڑے چوری کرکے فرار ہوئی،چلڈرن ہسپتال کے قریب پولیس نے لڑکی کو مشکوک جان کر پوچھ گچھ کی،پولیس تفتیش کے بعد سعدیہ نے اصل کہانی پولیس کو بتا دی۔ چوکی چلڈرن ہسپتال پولیس نے زیورات، نقدی ،کپڑے تحویل میں لے لئے،لڑکی پسند کی شادی کرنا چاہتی تھی، والدین منع کرتے تھے چوکی پولیس نے لڑکی کی گرفتاری سے متعلق متعلقہ پولیس کو مطلع کر دیا۔