لاہور( خصوصی رپورٹ) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے جعلی ڈرنکس یونٹس کو پلاسٹک بوتلیں سپلائی کرنے والا یونٹ پکڑلیا۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کے حکم سے فوڈ سیفٹی ٹیموں نے فیروزپور روڈ پر رات گئے پلاسٹک بوتل بنانے والے یونٹ کی چیکنگ کی جہاں سے 1100تیار مختلف برانڈز کی نقلی پلاسٹک بوتلیں،2مولڈ ڈائی، بلوئنگ مشین، 9 بوریاں پلاسٹک بوتل پری فوم ضبط کر کے مقدمہ درج کر ادیا گیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق یونٹ میں معروف برانڈز کی نقلی پلاسٹک بوتلیں تیار ہو رہی تھیں،رہائشی علاقے میں چھپ کر گھر میں نقلی بوتلیں تیار کی جارہی تھیں۔