کھڈیاں کی 21سالہ طیبہ نے جہانگیر سے پسند کی شادی کی ،لواحقین نے گھر لیجاکر گولیاں ماردیں
تھہ شیخم(خصوصی رپورٹ)غیرت کے نام پر پسند کی شادی کرنیوالی 21سالہ لڑکی کو قتل کردیا گیا۔مقتولہ طیبہ 3ماہ کی حاملہ اور لاہور میں سی ایس ایس کی تیاری کر رہی تھی۔ تھانہ سرائے مغل کے نواحی گائوں کھڈیاں میں طیبہ کے لواحقین نے اس کو گھر لے جا کر گولیاں مار کر قتل کر دیا،مقتولہ نے کچھ عرصہ پہلے جہانگیر نامی شخص سے پسند کی شادی کی تھی۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کا آغاز کر دیا، پولیس نے خاوند کی مدعیت میں 10 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا۔