بورے والا(آئی این پی ) بوریوالا میں نیو کرسچن کالونی کے قریب تیزاب گردی کا واقعہ پیش آیا، جہاں موٹر سائیکل سوار دو افراد نے دو سگی بہنوں حنا اور مہک پر تیزاب پھینک دیا اور فرار ہوگئے۔تیزاب سے دونوں بہنوں کے چہرے، بازوں اور آنکھوں سمیت جسم کے مختلف حصے متاثر ہوئے۔ زخمی لڑکیوں کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔متاثرہ خواتین کے ورثا کا کہنا ہے کہ دو ہفتے قبل پولیس کو درخواست دی تھی کہ کچھ لڑکے انہیں ہراساں کر رہے ہیں، تاہم پولیس نے کوئی کارروائی نہیں کی۔